• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان محمد روڈ پر ملک شاپ میں ڈکیتی، دو لاکھ لوٹ لئے گئے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جان محمد روڈ پر ملک شاپ سے دو لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی، پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلےکے بعد ملزمان فرار ہو گئے پولیس کے مطابق کے مطابق نامعلوم ملزمان منگل اور بد ھ کی درمیانی شب جان محمد روڈ پر واقعہ ملک شاپ کے تالے توڑ کر لوٹ ماری کر رہے تھے کہ چوکیدار نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا ملزمان دکان میں رکھی دو لاکھ کی نقدی لے کر فرار ہونے لگے اسی دوران پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔