کراچی کے علاقے بزرٹا لائن میں نجی کلینک میں 2 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ کا موقف ہے کہ بچے کو پیٹ میں مروڑ اور موشن ہوئے تھے، کلینک میں انجکشن لگایا گیا، کچھ ہی دیر میں بچہ دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔