• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے نئے ورک پرمٹ قوانین

کراچی (اسد ابن حسن) کینیڈا نے اپنے ملک میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے لیے نئی ورک پرمٹ پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے مطابق اب غیر ملکی بغیر کسی مشکلات کے ایک جاب سے دوسری جاب پر منتقل ہو سکتے ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے کام کرنے والوں اور نئی نوکریاں حاصل کرنے والوں پر بھی ہوگا۔ نئی پالیسی کے مطابق اگر کسی غیر ملکی نے نوکری تبدیل کرنے کی درخواست دے رکھی ہو اور اس پر اب تک فیصلہ نہ ہو سکا ہو تو وہ پھر بھی نوکری تبدیل کر سکتا ہے۔ اس پالیسی کا فائدہ آجروں کو بھی ہوگا۔ اس نئی پالیسی کو عارضی طور پر نافذ کیا گیا ہے جبکہ مستقل پالیسی کو فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ فیصلے سے کینیڈا کی افرادی قوت میں اضافہ ہوگا جبکہ غیر ملکیوں میں بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید