کراچی(نیوزڈیسک)مسلمان دشمنی کے ایجنڈے پرقائم مودی سرکار کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کیلئے ظلم وجبرکی ہرحد عبورکررہی ہے۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں پولیس اہلکار کے قتل کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو ناصرف زیرِ حراست لے لیا بلکہ املا ک کو بھی گرانا شروع کردیا۔بھارتی جریدے انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق ضلع اننت ناگ میں پولیس اہلکارکے قتل کے بعد کریک ڈاؤن، جموں وکشمیر میں سیاسی تنازع شدت اختیارکرگیا۔