• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے داخلی معاملات میں مداخلت پر فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے داخلی معاملات میں مداخلت پر فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا دو فرنچ سفارتکاروں نے سول سوسائٹی سے رابطوں کے بہانے مداخلت کی، جو ویانا کنونشن کے منافی ہے، فرانسیسی سفارتکاروں کی سرگرمیوں پر احتجاج، فرانس نے بدسلوکی کا الزام لگا دیا، دونوں ممالک میں سفارتی کشیدگی بڑھ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اپنے داخلی معاملات میں مبینہ مداخلت پر احتجاج کرتے ہوئے تہران میں تعینات فرانس کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا۔
دنیا بھر سے سے مزید