کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ میں شدید گرمی کے دوران پانی کا بحران شدت اختیار کرتا رہا ہے۔ دارالحکومت لندن کے بڑے ہوائی اڈے گیٹوک پر پانی کی عدم فراہمی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔گیٹوک ہوائی اڈے نے اتوار کو کہا کہ وہ "پانی کی فراہمی کے مسئلے” سے دوچار ہے۔ برطانیہ کے دوسرے مصروف ترین ہوائی مرکز میں بیت الخلاء اور ریستوران بند ہونے کی اطلاع ہے۔