کراچی (نیوز ڈیسک) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اتوار کے روز کہا کہ روس ان اطلاعات پر تبصرہ کرنا قبل از وقت سمجھتا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر امریکہ اور یوکرین فضائی حملوں کو ممکنہ طور پر روکنے پر غور کر رہے ہیں۔ یوکرین کے ایک ذریعے نے بتایا کہ یوکرینی اور امریکی حکام نے فضائی جنگ بندی کی ایک تجویز پر تبادلۂ خیال کیا ہے، جسے روس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔