• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرے تو ہی جوہری معاہدہ ہوگا، ٹرمپ کا اصرار

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کا اصرار برقرار ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرے تو ہی جوہری معاہدہ ہوگا، ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت لازمی قرار، سعودی عرب اسرائیلی مؤقف پر قائم، جوہری معاہدہ کانگریس کو بھیجا جائیگا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری توانائی کا معاہدہ اسی صورت آگے بڑھائیں گے جب ریاض اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لاتے ہوئے ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہوگا۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرط ہمیشہ سے موجود تھی اور سعودی قیادت بھی اس سے آگاہ تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید