اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے حملوں میں ممکنہ طور پر ایرانی چیف آف اسٹاف مارے گئے ہیں جبکہ ایرانی میڈیا نے ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری زندہ ہیں اور وہ وار روم میں موجود ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے بتایا کہ حملے میں ایران کے کئی سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔