• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے نئے قوانین کی منظوری دے دی

دبئی (آئی این پی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قوانین کی منظوری دیدی،جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34 اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہونگی۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 35 ویں سے 50 ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کریگی ، پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا، ٹیسٹ میں کنکشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کانام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کانام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا ، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر، اسپنر، وکٹ کیپرشامل ہوگا۔ ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی،ٹیسٹ میں 17 جون سے ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید