جہلم میں 15 سالہ کے لڑکے سے مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
جہلم پولیس کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے جلالپور شریف میں 15 سال کے لڑکے کو مبینہ بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک کا کہا جبکہ اپنے بچوں کو برطانیہ بھیجا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، وزیر اعظم کو ملک میں جاری مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔
نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ملی بھگت سے سرکاری خزانے سے اربوں روپے نکالے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کا چھٹا فلور پانچویں منزل پر گرا، چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین بہنیں ہیں۔
مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی مسلسل اور انتھک کوششیں قابلِ ستائش اور لائقِ تحسین ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کے پی کی سینیٹ کی نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن میں بلا مقابلہ فارمولے پراتفاق طے پا گیا ہے، باقاعدہ اعلان آج شام تک متوقع ہے۔
اوکاڑہ کے علاقے لئی بالا میں 4 افراد کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کے شیڈول سے متعلق وائٹ ہاؤس تصدیق فراہم کر سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری میں چھت گرنے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ن لیگ اور جے یو آئی میں خیبر پختون خوا میں اقلیتی نشست پر قرعہ اندازی کی جگہ افہام وتفہیم سے فیصلہ ہو گیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کے لیے ہونے والا ٹاس عوامی نیشنل پارٹی نے جیت لیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کتابیں، اخبارات کی رسائی بند کر دی گئی ہے، عدالتی سرپرستی میں 6 افراد کو ملاقات کا کہا گیا تھا، سابق وزیراعظم جو اڈیالا میں رہا اس کی ملاقاتوں پر باپندی نہیں لگی۔
سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف پاکپتن میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خبیر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر گورنر نے دستخط کر دیئے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کے احکامات پر شہر بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔