• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ تا چمن مسافروں کو ہراساںکرنیکا سلسلہ بند کیا جائے‘جمعیت

کوئٹہ ( آن لائن )جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا ولی محمد ترابی، مولانابشیراحمد، حاجی نورگل خلجی ،مولوی حبیب اللہ مینگل،حاجی سازالدین،رحیم الدین ایڈووکیٹ،مفتی عبدالغفور مدنی،حافظ سراج الدین‘ حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی ظفراللہ کاکڑ،سیٹھ اجمل بازئی،ملک عبدالواحد بازئی،حاجی نصیب اللہ اچکزئی، سید مقصود آغا ،حاجی محمدعثمان اچکزئی،حاجی عبدالقادرخلجی اور شہزاد کندن نے بیان میں کہاہے کہ چمن تا کوئٹہ جگہ جگہ چیک پوسٹوں پرمسافروں اور مقامی افراد کوگاڑیوں سے اتارکر گھنٹوں  تلاشی کے بہانے ان کی تذلیل کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گڑنگ،شیلاباغ،گلستان کراس ،یارو،بلیلی اور کوئٹہ شہر کی اندر بے شمار چیک پوسٹوں پرعوام کو ہراساں کرنا اور رات بھر ان چیک پوسٹوں کو معاہدے کے تحت آزاد چھوڑنے کے اس عمل سے عوام تنگ آچکے ہیں ۔مقامی لوگوں کوگھروں سے نکلتے ہی تلاشی کے نام پرتنگ کرناکسی بھی حوالے سے درست نہیں ۔ حکومت چند سیاسی قوتوں کے ایما پرعوام کو تنگ کررہی ہے اور عوام کوسیاسی وابستگی کی سزادی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہرکے اندر تمام چیک پوسٹوں پر اور چمن تاکوئٹہ عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے اور خواتین کو گاڑیوں سے اتارکرتلاشی لینے کاظالمانہ رویہ ترک کیاجائے۔جمعیت ایسے اقدامات کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
تازہ ترین