• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوربارہ کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔ 

اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں ان کا مشکور ہوں، بھارت کو جواب دینے پر پاک فوج اور بالخصوص ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وطن ہمارا ہے، جیل میں رہوں یا آزاد، اس مٹی سے محبت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں 8 روز علاج کے بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کو 17 مئی کو سینہ میں درد کے باعث پی آئی سی کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید