کراچی(اسٹاف رپورٹر) ستمبر میں کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 میں پاکستان کے 5 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ عماد وسیم اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز ، محمد نواز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹ، محمد حسان خان گیانا ایمازون واریئرزجبکہ عامر اور عثمان طارق ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرینگے۔ لیگ کا آغاز 14 اگست سے 21 ستمبر تک ہوگا۔