ٹھٹھہ(نامہ نگار) جھرک کے قریب سانپا موری گوٹھ کی رہائشی 22 سالہ ساجدہ بنت میرل شیخ کو گھر کے اندر زہریلے سانپ نے ڈس لیا، لڑکی کو علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد لیجایا جا رہا تھا کہ جسم میں زہر پھیلنے کے باعث ا سں نے راستے میں دم توڑ د یا۔