• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں ایسا کام نہ کریں جس میں مزہ نہ آئے! اداکار ثاقب سمیر کی ”ہنسنا منع ہے“ میں مزیدار گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) نامور اداکار ثاقب سمیر نے کہا ہے کہ کام سیکھ کر جو لوگ منظر عام پر آتے ہیں اُن کا کام سر چڑھ کر بولتا ہے۔ میں نے اداکاری سیکھ کر اس شعبے میں قدم رکھا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ زندگی میں کوئی کام ایسا نہ کریں جس میں مزہ نہ آئے۔ ثاقب سمیر سے حاضرین نے بھی مزیدار سوال پوچھے، نوجوانوں نے بھی اُن کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ میزبان تابش ہاشمی کے چٹکلوں نے بھی محفل کو گل و گلزار بنادیا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو رات11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید