• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے روس کی ایرانی جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ نہ بنانے کی وارننگ اسرائیل کو مل گئی: الیکسی لیخا چیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

روسی نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کے سربراہ الیکسی لیخا چیف نے کہا ہے کہ  امید ہے روس کی بوشہر میں جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ نہ بنانے کی وارننگ اسرائیلی حکام کو مل گئی ہے۔ 

الیکسی لیخا چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی شہر بوشہر میں جوہری پاور پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روسی ماہرین بوشہر میں جوہری پاور پلانٹ پر کام کر رہے ہیں، صورتحال قابو میں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل روس نے ایران اسرائیل کشیدگی کم کروانے کےلیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کو بطور ثالث قبول کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید