لاہور ( آن لائن،صباح نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اعتزاز ،شیریں مزاری سے رابطہ ، ٹی اوآرز کا معاملہ ملکر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا، اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ٹی او آر پر مل بیٹھ کر مسئلہ کا حل تلاش کرنے پر متفق ہیں،ملک ترقی کی طرف چل رہا ہے جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نظر نہیں آرہی، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے مگر احتجاج کے ذریعے حکومت گرانے کے زمانے چلے گئے ہیں ،ٹی او آرز کے معاملہ میں نہ حکومت اور نہ اپوزیشن کی طرفداری کروں گا ،میرا کام سہولت کار کا ہے، تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ جمہوریت پسند لوگ ہیں وہ استعفے دینے کی غلطی دوبارہ نہیں کریں گے، میڈیا انہیں استعفے دینے کی طرف راغب کرنے کی کوشش نہ کرے ، وہ جس لائن پر چل رہے ہیں ان کو چلنے دیں، حکومت اور اپوزیشن نے اپنے ٹی او آرز بنا رکھے ہیں،ہم نے مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے، ٹی او آرز کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں ہو سکتا،فارورڈ بلاک کے نام کی کوئی چیز نہیں، 7 اگست کو دھرنوں جیسا حال ہوگا۔