• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرالہ میں برطانوی رائل نیوی کا لڑاکا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے7 دن بعد بھی روانہ نہ ہوسکا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی شہر کیرالہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برطانوی رائل نیوی کا لڑاکا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کرنے کے سات دن بعد بھی واپس روانہ نہ ہوسکا۔ ایف 35 بی یہ طیارہ برطانیہ کے طیارہ بردار بحری جہاز HMS پرنس آف ویلز سے بھارت کے ایئر ڈیفنس آئیڈینٹی فکیشن زون (ADIZ) کے باہر معمول کی پرواز کر رہا تھا جب اسے ایندھن کی کمی کے باعث کیرالہ ہوائی اڈے کی طرف موڑا گیا جہاں اس نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ بھارتی فضائیہ کے حکام کے مطابق طیارے میں ایندھن بھرنے سمیت تمام ضروری مدد فراہم کی تاہم روانگی کی تیاری کے دوران مبینہ طور پر طیارے میں ہائیڈرولک سسٹم فیل ہو گیا اور وہ ٹیک آف نہ کرسکا۔ اس کی اطلاع ملنے پر برطانوی کیریئر کی ایک دیکھ بھال کی ٹیم کیرالہ پہنچی اور طیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ اب توقع ہے کہ برطانیہ سے ماہرین کی ایک ٹیم ضروری تکنیکی کام انجام دینے کے لیے کیرالہ جائے گی۔ حکام نے یہ بھی اشارہ کیا کہ جہاز کو فوجی کارگو ہوائی جہاز میں واپس برطانیہ بھیجا جا سکتا ہے۔ بھارتی ماہرین ہوابازی نے دنیا کے مہنگے ترین اور جدید ترین لڑاکا طیارے کومبینہ طور پر تیکنیکی خرابی کے باعث سات روز سے بھارت میں موجود ہونے کو معمہ قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید