فرانس نے امریکا کی جانب سے آج ایران پر امریکی فضائی حملوں اور میزائل گرانے کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
پیرس سے فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ نے کہا ہے کہ فرانس نے نہ تو ان حملوں میں حصہ لیا اور نہ ہی ان کی منصوبہ بندی کی۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق فرانس نے بار بار ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
جین نوئل بیروٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ این پی ٹی کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے بات چیت سے ہی اس مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔