• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ، آصف اور سجاد کی پری کوارٹر تک رسائی

کولمبو میں جاری ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپین شپ میں سجاد اور آصف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 ایونٹ کے دوسرے روز صبح کے سیشن میں محمد آصف اور محمد سجاد کامیاب قرار پائے، دونوں پلیئرز نے گروپ میں 2، 2 میچز جیت کر پری کوارٹر میں رسائی یقینی کرلی۔

محمد آصف نے صبح کے سیشن میں عمان کے عبداللّٰہ الرئیسی کو 0-4 سے شکست دی جبکہ محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے شکست دی۔

گزشتہ روز دونوں میچز جیتنے والے اویس منیر آج انڈیا کے پشپندر سنگھ سے آخری گروپ میچ کھیلیں گے۔

محمد آصف اور محمد سجاد شام کے سیشن میں اپنے آخری گروپ میچز کھیلیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید