ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میچ پہنچ چکی ہیں، بھارت کی جانب سے پہلا گول دلالموون گانگٹے نے 31ویں منٹ میں اسکور کیا۔
دوسرا گول گنلیبا نے 63ویں جبکہ تیسرا گول ریحان احمد نے 73ویں منٹ میں اسکور کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ نے 43ویں منٹ میں پینلٹی کک پر پہلا جبکہ دوسرا گول حمزہ یاسر نے 70ویں منٹ میں اسکور کیا۔
ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں سیمی فائنل 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔