کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔کولمبو میں کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے ملائیشیا کے لم کاک لیونگ کے خلاف عمدہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی تین فریمز جیتے۔ لم کاک نے چوتھے فریم میں کم بیک کیا اور پانچویں فریم میں محمد آصف سے بلیک بال مس ہونے کا فائدہ اٹھا کر اپنے خسارے کو مزید کم کرتے ہوئے2-3 کردیا۔ چھٹے فریم میں آصف نے پھر کامیابی حاصل کی۔ ساتواں فریم لم کاک لیونگ جیتا۔