کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس کے حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کے مشیر رانا ثناء اللہ سے رابطہ کرلیا، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کا وفد جلد پی ایس بی کے ڈی جی یاسر پیرزادہ سے ملاقات کرے گا ۔ پی ایچ ایف کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے امید ہے کہ اسپورٹس بورڈ تعاون کرے گا۔