• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز اسکلز کیمپ جاری، خاتون اسپنر سعدیہ اقبال بھی پہنچ گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) این سی اے اسکلز ڈیو لپمنٹ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو بھی کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی عالمی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بولرپاکستان کی سعدیہ اقبال بھی کیمپ میں شریک ہوئیں۔ انہیں کیمپ میں کھلاڑیوں کو بولنگ کرانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے۔ کیمپ کے موقع پر فاسٹ بولر علی رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں ایسا بولر بننا چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے یاد رکھیں۔ فٹ ہوں ، آنکھوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ محنت کر رہا ہوں ۔