کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال اور نور زمان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ملائشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے کوریا کو 2-1 سے ہرا دیا۔