کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان ا سپورٹس بورڈ محمد یاسر پیر زادہ نے خرم شہزاد کو پی ایس بی کا ترجمان مقرر کر دیاہے۔ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ انہیں میڈیا سے سرکاری طور پر روابط، پریس ریلیز کے اجرا، پبلک ریلیشنز سے متعلق امور کی نگرانی اور متعلقہ فورمز پر بورڈ کی نمائندگی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔