کراچی (اسٹاف رپورٹر)عمان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے واجبات کی ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے امکان ہےابکھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوسکے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میںٹی 20 ورلڈکپ 2024کے اسکواڈ کو تمام واجبات اداکردیئے جائیں گے۔ آئی سی سی کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم تمام کھلاڑیو ں اور اسٹاف میں تقسیم کی جائےگی ۔ آئی سی سی کی جانب سے 2لاکھ 25 ہزار ڈالرز ملے تھے۔ گزشتہ سال واجبات کی عدم ادائیگی پر کرکٹ ٹیم کے 11کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔