رحیم یار خان میں ٹارچر سیل چلانے والے کامی شاہ نے گرفتاری پیش کردی،کامی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ مجرم ہوتا تو کبھی خود کو پولیس کے سامنے پیش نہ کرتا۔ یہ دعویٰ بھی کیا کہ وڈیومیں جس کو تھپڑمارےوہ اس کے بیٹےکو اغوا کرناچاہتا تھا۔
کامران شاہ عرف کامی شاہ کو تھانہ بی ڈویژن منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتاری دینے سے قبل کامی شاہ نے قبول کیا کہ تشدد میں وہ اس کے ساتھی شامل تھے۔
کامران شاہ،جس نے لوگوں کی ناک میں دم کردیا تھا، کسی کو تھپڑ رسید کردیتا تو کبھی کسی لڑکی سے چھیڑخانی۔ پہلےچھوٹی وارداتیں کرکے پیسہ ملتاتھا تو بعدمیں مخالفین کوسبق سکھاکربھاری رقم بٹورتا رہا۔
کامی شاہ نے سیٹلائٹ ٹاؤن کےایک گھر پر قبضہ جمایا اورٹارچرسیل بنایا، ریاست کے اندرریاست قائم کرڈالی،جس کے بعد مقدمات کی پروا رہی نہ قانون کاخوف، جوشکایت کرتا اسے ڈرا دھمکا کر خاموش کردیتا۔