ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1335 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اس اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہے۔
اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 144 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 343 ڈالر فی اونس ہے۔