• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 36 گھنٹوں میں بارش کا امکان

کوئٹہ(خ ن)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ لسبیلہ، وڈھ، حب، آواران (اورناچ)، خضدار، سوراب، قلات بارکھان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ (رکھنی) اور موسیٰ خیل اضلاع میں تیز پانی کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ پیر کی شام سے نصیر آباد، سبی، رخشان اور علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ اتوار اور پیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بارکھان، زیارت، ہرنائی، نصیر آباد، کچھی، سوراب، قلات، خضدار، وڈھ، لسبیلہ، حب اور لورالائی اضلاع کوئٹہ، مستونگ، ژوب میں بھی چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی گرج چمک کا امکان ہے۔موسی خیل، دکی، صحبت پور، جعفرآباد، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، جھل مگسی، اوستہ محمد، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، گوادر (بشمول پسنی، اورماڑہ) اور کیچ (تربت) میں گرم اور مرطوب باقی صوبے میں حالات ایسے ہی رہیں گے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں(21.0 ملی میٹر)، اوتھل میں (15.0 ملی میٹر)، اورماڑہ میں (7.0)، زیارت میں (6.3 ملی میٹر)، لسبیلہ میں3.3، مسلم باغ میں3، کوئٹہ میں4، سمنگلی میں3، سریاب میں 2.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی ۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں  43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید