کوئٹہ(آن لائن)سنی علما کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل ،صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ثنا اللہ فاروقی ،صوبائی نائب صدر مفتی کلیم اللہ حیدری ،مرکزی رہنما حافظ محمد قاسم فاروقی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مولانا عبد الرحیم ساجد نے تبلیغی جماعت بلوچستان کے امیر ڈاکٹر روح اللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دعوت و تبلیغ کے عظیم مشن کیلئے وقف کر رکھی تھی ان کی سادگی و ملنساری، اخلاص و تقوی اور جہد پیہم نے نہ صرف صوبہ بلوچستان بلکہ پورے مملکت خداداد میں دین کی دعوت کو مضبوطی فراہم کی۔