کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں زلزلے کے بعد ابتدائی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں زلزلے سے مختلف مقامات پر 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھروں کو نقصان پہنچا نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ابتدائی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔