کراچی میں مون سون کے 27 سے 30 جون تک ہونے والے پہلے اسپیل کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی میں سب سے زیادہ بارش 78 اور سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سعدی ٹاون 58، گلشن حدید 56، شارع فیصل اور نارتھ کراچی 45.6، گلشن معمار میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یونیورسٹی روڈ 39.4، جناح ٹرمینل 37، اورنگی 35، ناظم آباد 31.9 ملی میٹر بارش ہوئی۔
کیماڑی 28، کورنگی 27.7، مسرور بیس 17 اور گڈاپ میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔