• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اَن مول موتی: لوگوں کے ساتھ اپنا میل جول اس طرح رکھو ....

٭… ہر گُم شدہ چیز اُس جگہ سے ملتی ہے، جہاں گم ہوئی ہو، سوائے محبت کے۔ 

٭…اپنوں کی کوئی بات بُری لگے، تو خاموش ہو جاؤ۔ اگر وہ اپنا ہوگا، تو سمجھ جائے گا اور اگر نہ سمجھے، تو تم سمجھ لینا کہ وہ تمہارا اپنا نہیں۔

٭… دُنیا میں رہنے کی بہترین جگہ کسی کے دل میں یا پھر کسی کی دُعاؤں میں ہوتی ہے۔

٭… دوست کے ساتھ اس نمک کی طرح رہو کہ جو کھانے میں دکھائی نہیں دیتا، لیکن اگر کھانے میں نہ ہو، تو اُس کی شدید کمی محسوس ہوتی ہے۔ 

٭… لوگوں کے ساتھ اپنا میل جول اس طرح رکھو کہ مر جاؤ تو تم پر روئیں اور زندہ رہو، تو تم سے ملنے کی خواہش کریں۔ پرنس افضل شاہین، بہاول نگر