سرکاری ملازم ……
ماں باپ نے ہمیشہ رشوت سے دُور رہنے کی نصیحت کی،
سو کچھ عرصے ایمان داری کا دامن تھامے رہا،
مگر جلد ہی سرکاری رنگ میں رنگ گیا۔
پہلی بار پانچ ہزار روپے رشوت لی۔ اُس روز
شرمندگی کے باعث اپنے باپ سے نظر نہیں ملا پایا۔
جس روز اس نے پچاس ہزار رشوت لی،
اپنی ماں سے نظر ملانے سے اجتناب کیا۔
پھر وہ ایک سائن کے عوض پانچ لاکھ لینے لگا۔
مگر تب وہ بیوی بچوں سے نظر نہیں ملا پاتا تھا۔
اب وہ پچیس لاکھ رشوت لیتا ہے،
لیکن اب کسی سے نظر ملانے کی نوبت نہیں آتی،
کیوں کہ وہ اپنی بینائی… کھو چکا ہے۔