• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاکلیٹ انسان کا موڈ خوشگوار بنا سکتی ہے؟

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

چاکلیٹ کے صحت پر مفید اثرات کی نشاندہی کئی سائنسی تحقیقات میں کی گئی ہے۔

چاکلیٹ میں پلانٹ سٹیرولز، فلیوونائڈز اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ انسان کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

دماغی افعال کیلئے مفید

تحقیق کے مطابق چاکلیٹ الزائمر کے مریضوں کے اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرکے ان کے دماغی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار چاکلیٹ کھانے سے علمی اور فکری افعال میں بہتری آتی ہے۔

تحقیق کے مطابق فلیوونائڈز سے بھرپور چاکلیٹ دماغ میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے اور اس میں کیفین اور تھیوبرومین جیسے قدرتی محرکات بھی موجود ہوتے ہیں جو مختصر مدت میں دماغی کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

فالج کے خطرات میں کمی

کینیڈا میں ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ چاکلیٹ کھانے والے افراد میں فالج کا خطرہ 22 فیصد کم ہوتا ہے۔ 

اس کے علاوہ جو لوگ ایک ہفتے میں تقریباً 57 گرام چاکلیٹ کھاتے ہیں ان میں فالج سے موت کا خطرہ 46 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

دورانِ حمل بچے کی نشونما کیلئے معاون

کچھ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ حمل کے دوران روزانہ 30 گرام چاکلیٹ کا استعمال بچے کی صحت مند نشوونما میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

کھیلوں کے دوران کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مفید

چاکلیٹ میں ایپیکیٹاکن نامی فلیوونائڈز  موجود ہوتے ہیں جو جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کے اخراج کا سبب بنتے ہیں جس کی وجہ سے چاکلیٹ کی تھوڑی سی مقدار بھی جسمانی ورزش کے دوران جسم میں آکسیجن کی دستیابی کو بڑھا سکتی ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون

چاکلیٹ میں موجود فلیوونائڈز جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کے اخراج کا سبب بنتے ہیں اور خون کے بہاؤ کے خلاف مزاحمت کو کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سورج کی خطرناک شعاعوں سے تحفظ

چاکلیٹ جلد کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچانے میں بھی مدد دے سکتی ہے کیونکہ یہ جلد میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے جس کی وجہ سے جلد سورج کی شعاوعوں سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رہتی ہے۔

بینائی بہتر کرنے کیلئے مفید 

ایک تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ کے استعمال سے بینائی بہتر بھی ہوتی ہے کیونکہ یہ دماغ اور ریٹنا میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے۔

موڈ خوشگوار بنانے کیلئے مددگار

ڈارک چاکلیٹ انسان کے موڈ کو نمایاں طور پر بہتر بنانے اور انسانوں کے خوشی کے جذبات کو فروغ دینے کے لیے بھی مشہور ہے۔

اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ڈارک چاکلیٹ انسان کے دماغ کے اس حصے کو فعال کرتی ہے جو خوشی کے ساتھ منسلک ہے۔

کینسر کے خطرے میں کمی

ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چاکلیٹ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیوونائڈز جیسے کیٹیچن اور کوئرسیٹن کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

صحت سے مزید