• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ، ٹی 20 ورلڈکپ میں 200 پلس رنز ضروری، عاقب، بابر، رضوان کو بتا دیا کہاں بہتری درکار ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ٹی 20ورلڈ کپ ایشین کنڈیشنز میں کھیلا جائے گا جس ہمیں 200پلس رنز کرنا پڑیں گے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی بتایا ہے کہ کہاں بہتری درکار ہے، نسیم شاہ کی فٹنس کا مسئلہ تھا، اب وہ باقاعدگی سے بولنگ کر رہے ہیں، محمد وسیم بھی کیمپ میں بولنگ کر رہے ہیں۔ سینئر ہو یا جونیئر بیٹنگ آرڈر میں جو رول میں فٹ ہو گا وہ پلیئر اہم ہے۔ چھ سات روز میں کسی کی غلطیاں تو درست نہیں کرتے لیکن کھلاڑیوں کو بتایا جاتا ہے کہ ان سے کیا درکار ہے، آل راؤنڈرز اور پیس بولرز کو ہم نے بڑھانا ہے اور کیمپس کا مقصد بھی یہی ہے، یہ سلسلہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز سے سیریز ہیں، ان سیریز میں مختلف آپشنز دیکھیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا مقصد آف سیزن میں کھلاڑیوں کو ایکشن میں رکھنا تھا، یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہو گا۔ شاہینز کے ساتھ ریڈ بال کے پلیئرز کی بھی تیاری ہو گی، ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیا سرکل شروع ہو رہا ہے، اس میں پاکستان کے بہت چانسز ہیں، ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتی ہے، تمام کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔ سب کو سمجھنا ہو گا کہ آل فارمیٹ میں ہماری صورتحال اچھی نہیں ہے، کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے، بنگلا دیش بھی اپنے ملک میں اچھا کھیلتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید