• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناقابل شکست پاکستانی ٹیم نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کےلیے فخر کا لمحہ اور خواتین اسپورٹس میں اہم سنگِ میل ہے۔ایونٹ کے فائنل میں جمعے کو فاتح ٹیم نے مالدیپ کو 35 -60 سے ہرا یا۔فائنل مقابلے میں پاکستان نے مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہیں لینے دی۔ پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل 7 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ چیمپئن شپ میں 11 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے آمنے سامنے تھیں ۔ فیڈریشن کے سکریٹری مدثر آرائیں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے پورے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرکے قوم کو خوشی دی۔جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے کہا کہ ہماری کامیابی سے ملک میں خواتین کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

اسپورٹس سے مزید