• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین جونیئر اسکواش، پاکستان پلیئرز فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 13اور انڈر 15ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز فائنل میں پہنچ گئے۔ کوریا میں انڈر 15ٹرافی کیلئے فائنل پاکستان کے نعمان خان اور احمد رایان خلیل کے درمیان ہوگا۔ نعمان خان نے سیمی فائنل میں بھارت کے اریامن سنگھ کو شکست دی، احمد رایان خلیل نے ہانگ کانگ کے یوین تیز کونگ کو ہرایا۔ انڈر 19سیمی فائنل میں عبداللہ نواز کو کوریا کے ٹاپ سیڈ پلیئر نے شکست دی، بوائز انڈر 13میں سہیل عدنان نے بھارت کے امریا بجاج کومات دی۔ ماہنور علی ٹاپ سیڈ ملائیشین پلیئر مائیسارہ بنت خیرالنظام کو ہراکر فائنل میں پہنچ گئیں۔

اسپورٹس سے مزید