• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم سپورٹ اسٹاف کیلئے دو غیرملکی شارٹ لسٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ سے پہلے پاکستان قومی کر کٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ محمد مسرور کی جگہ آسٹریلوی شین میکڈرمٹ کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا جائے گا ۔ گرانٹ لوڈن کو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ دونوں کو ٹیم کے نئے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ میں شامل کردیا گیا۔ عمر گل کو پاکستان شاہینز کا ہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے ، نئے کوچز بنگلہ دیش سیریز کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کا حصہ ہونگے۔ پی سی بی جلد نئی تقرریوں کا اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے شان میکڈرمٹ اور گرانٹ لوڈن کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کا معاہدہ سیریز ٹو سیریز تھا، انہیں نیا معاہدہ نہیں دیا گیا ۔ محمد مسرور نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ میرا باب ختم ہو گیا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹاف کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید