• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی قسمت بدل گئی، تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب

کراچی (رفیق مانگٹ)پاکستان کی قومی ایئرلائن، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی، ایک تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے، دستاویزات کے مطابق، یہ ایئرلائن دو دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی بار سالانہ منافع ریکارڈ کرنے جا رہی ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اس قومی ادارے کو فروخت کرنے کے لیے حتمی تیاریوں میں مصروف ہے۔ بلومبرگ کے ذریعہ حاصل کردہ آڈٹ شدہ مالیاتی بیانات کے مطابق، دسمبر میں ختم ہونے والے سال میں پی آئی اے نے فی شیئر 5.01 روپے کا شاندار منافع کمایا۔ یہ 2003 کے بعد ایئرلائن کا پہلا منافع بخش سال ہے، جو اس کے طویل عرصے سے جاری مالی بحران کے خاتمے کی نوید سنا رہا ہے۔ یہ نتائج جلد ہی بورڈ کی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد عوام کے سامنے پیش کردہ اعداد و شمار اس کامیابی کی تصدیق کریں گے۔ تاہم، پی آئی اے کے ترجمان نے اس حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید