وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے استفسار کیا ہے کہ اگر صوبے خود ملکوں سے بات کریں گے تو پھر وفاق کا کیا کام رہ جائے گا؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں امیر مقام اور پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے اظہار خیال کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی ذمہ دار عہدے پر آئے تو ذمہ دارانہ بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بتانا چاہیے تھا کہ صوبے میں امن کیسے لانا ہے؟ انہیں صحت اور تعلیم سے متعلق بھی بات کرنی چاہیے تھی۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی وزارت اعلیٰ کی حلف برداری سے قبل ہی اعلان جنگ کردیا ہے، صوبے اگر خود ممالک سے بات کریں گے تو پھر مرکز کہاں ہے؟
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیس لڑیں، بے گناہی ثابت کریں اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرالیں۔