پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز منفی رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث ایک لاکھ 33 کی حد بحال نہ رہ سکی۔
بازار حصص کے 100 انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 826 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 32 ہزار 576 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 566 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 403 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔