وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے اماراتی حکام کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے خصوصاً ڈیجیٹلائزیشن سے آگاہ کیا اور اماراتی حکومت کے ڈیجیٹائزیشن ماڈل سے سیکھنے اور تعاون کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیر قیادت متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ’ایکسپیریئنس ایکسچینج پروگرام‘ (EEP) میں شریک ہے۔
پاکستانی وفد نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی اور پاکستانی اصلاحاتی مشن سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ای کامرس اور ڈیجیٹلائزیشن سے دیرپا معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔