• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: بارش و سیلاب ہلاکتیں 323 ہو گئیں

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ صوبے میں بارش اور فلیش فلڈ سے پیش آئے مختلف حادثات میں 323 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں نقصانات اپڈیٹ کیے گئے، جس کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک 209 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں 156 افراد زخمی اور 336 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 230 مکانات کو جزوی اور 106 مکانات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید