معروف امریکی گلوکارہ وکٹوریا کینال نے طاقتور میوزک پروڈیوسر پر جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں وکٹوریا کینال نے کہا ہے کہ میوزک انڈسٹری کی ایک طاقت ور شخصیت نے 8 برس قبل ان کا جنسی استحصال کیا۔
27 سالہ گلوکارہ اپنی طویل پوسٹ میں انکشاف کیا کہ جب صرف 19 برس کی تھی تو مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، مگر میں نے اس واقعے کو کبھی عوامی سطح پر بیان نہیں کیا۔
گلوکارہ نے لکھا کہ یہ واقعہ 8 برسوں سے میرے جسم، ذہن اور روح کو متاثر کرتا رہا ہے مگر آج اپنی سالگرہ کے دن، میں نے آزادی کا انتخاب کیا ہے۔
امریکی گلوکارہ وکٹوریا کینال پیدائشی طور پر اپنے دائیں بازو کے نچلے حصے کے بغیر پیدا ہوئیں۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اس شخص نے ایک سال کے دوران انہیں آہستہ آہستہ تنہا کر کے غیر مناسب طور پر چھوا اور ان کی تصاویر بنائیں۔
وکٹوریا کینال نے مزید کہا کہ اگر یہ سب میں کسی کو بتاتی تو میرا کیریئر ختم کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، اس واقعے کے ایک سال بعد اس شخص نے اعتراف کیا کہ اس کا منصوبہ مجھے اسی مقام پر لانا تھا۔
گلوکارہ نے بتایا کہ اس واقعے نے میری زندگی کو توڑ کر رکھ دیا تھا، مگر تھیراپی کے ذریعے مجھے نارمل ہونے میں مدد ملی۔
گلوکارہ نے جنسی استحصال کرنے والے اس پروڈیوسر کا نام اب تک ظاہر نہیں کیا، انہیں ڈر ہے کہ کہیں ان کے ساتھ انتقامی کارروائی نہ شروع ہو جائے۔