وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں لیاری میں گرنے والی عمارت پر بات ہوئی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ بلدیات نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی آج رات تک رپورٹ پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بلائے گئے اجلاس میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی، کمیٹی نے پہلی بار اس علاقے کا دورہ کیا۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ جو عمارت گری اس کا نمبر کوئی اور تھا، گرنے والی عمارت 40، 50 سال پہلے بنائی گئی تھی۔