وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ جعلی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی بجائے گندی سیاست کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 7 لاکھ 60 ہزار سیلاب متاثرین کو بر وقت ریسکیو کرنا کوئی معمولی بات نہیں، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے تمام امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کلینک آن ویلز نے بر وقت متاثرہ شہریوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، کچھ لوگ جعلی خبروں سے انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔