• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ہیٹ ویو کی وارننگ کے بعد شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے نئے طریقے اپنا لیے

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

چین میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری ہونے کے بعد شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے نئے طریقے اپنا لیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں حکام نے ملک کے مشرقی علاقوں میں شدید گرمی کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرمی سے بچنے کے لیے طلباء نے سُپر مارکیٹوں اور ہوٹلوں کا رخ کرلیا ہے۔

ایک 20 سالہ طالبعلم کا کہنا ہے کہ ہم بعض اوقات اے سی کے لیے ہوٹلوں میں چلے جاتے ہیں، ہر سال میں ہمیشہ کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جب گرمی ناقابل برداشت حد تک بڑھ جاتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے کچھ علاقوں میں ان دنوں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید